بلوچستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی ہے

Loading

پاکستان اور بلوچستان کی ترقی باہم لازم وملزوم ہے۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان سے جڑی ہوئی ہے۔ بلوچستان کی ترقی سے پورا پاکستان ترقی کرے گا ۔ دنیا کی معروف اور منفر د پورٹ گوادر اور ریکوڈک سونے کی کان سمیت لاتعداد قدرتی معدنیات کے ذخائر سرزمین بلوچستان میں پائے جاتے ہیں۔ ڈیموں اور شاہراہوں کی تعمیر، مغربی روٹ سی پیک،چین پاکستان اقتصادی راہداری ژوب تا کچلاک سیکشن پر کام کا آغاز اور دیگر اہم منصوبے پر کام شامل ہے۔ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان پسماندہ اور محرومیوں کا شکار رہا ہے۔ تاہم بہت سے سیاست دان اس کی پسماندگی دو ر کرنے اور اظہار ہمدردی کا اظہار وقتاً فوقتاً کرتے آئے ہیں۔ تعلیم، صحت،اسپورٹس فیسٹیول سمیت سیلاب میں مدد ودیگر قدرتی آفتوںمیں پاک فوج نے بھی اپناکردار ادا کیا ہے۔ ملٹری کالج سوئی جیسا ادارہ بلوچستان میں قائم کرکے صوبے کے نوجوانوں کو پاک فوج میں آفیسررینک میں شمولیت کا موقع فراہم کیاگیا۔ مذکورہ کالج سے فارغ ہوکر بلوچستان کے اکثر نوجوان پاک فوج میں بطور افسر شامل ہو رہے ہیں۔چمالنگ کے تحت غریب پسماندہ علاقوں کے طالب علموںکو اسکالرشپ کے ذریعے مفت تعلیم دلانے کے مواقع پیدا کیئے جار ہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں