بلوچستان: کوئٹہ کے قریب بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان پکنک کا روایتی انداز۔

Loading

لنجو واٹر پارک کے نام سے یہ تفریحی مقام کوئٹہ شہر سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر جنوب مغرب میں صرف 15 سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے

بڑھتی ہوئی مصروفیات کے باعث لوگوں کے پاس دور دراز کے حسین قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے اول تو وقت نہیں ہوتا یا اگر وقت ہو تو سب کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ وہاں جا کر ان سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ایسی ہی ایک کوشش پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوہ چلتن کے دامن میں دشت کے علاقے میں کی گئی ہے جہاں قدرتی ماحول کو بلوچوں اور پشتونوں کے ثقافتی رنگ سے مزین کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

دیگر علاقوں میں جدید قیام گاہیں اور ہٹس وغیرہ بنائے جاتے ہیں لیکن یہاں ایسا کرنے کے بجائے گدان یا کژدی (روایتی خیمے) لگائے گئے ہیں جن سے پرانے زمانے کی یاد تازہ ہوتی ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں