بلوچستان کا خوبصورت شہر گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔اس کی مثآل گوادر کی تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی بحالی و تحفظ کے منصوبوں پر کام کا آغاز ہے ۔ چار پادگو، تار آفیس،شاہی بازار، اسماعلیہ محلہ اور عمانی فورٹ کی تعمیر و مرمت، بحالی اور تحفظ منصوبے کے حصہ ہیں۔ان منصوبوں پر کام کرنے کا مقصد ہماری ثقافت کو اجاگر کرنا ہے ۔اور سیاحت کو فروغ دینا ہے جس سے صوبہ بلوچستان میں سیاحت کی نئی راہیں ہموار ہوسکیں گی ۔۔۔