پاکستان محمد علی جناح کی رہائش گاہ ’زیارت ریزیڈنسی‘ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے شمال مشرق میں ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر صحت افزا ء مقام زیارت میں واقع ہے۔زیارت ایک پُرفضا سیاحتی مقام ہے اور پاکستان کے بانی اور پہلے گورنر جنرل محمد علی جناح اپنی وفات سے قبل یہاں ’زیارت ریزیڈنسی‘ میں مقیم تھے۔یہ خوبصورت رہائش گاہ سنہ 1892ء کے اوائل میں لکڑی سے تعمیر کی گئی تھی۔ اُس دور میں برطانوی حکومت کے افسران وادیِ زیارت کے دورے کے دوران اسے اپنی رہائش کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔قیام پاکستان کے بعد سنہ 1948ء میں بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ناساز طبیعت کے باعث یہاں آئے تھے اور انھوں نے اپنی زندگی کے آخری دو ماہ اس رہائش گاہ میں قیام کیا۔ان کے انتقال کے بعد اس رہائش گاہ کو ’قائد اعظم ریزیڈنسی‘ کے نام سے قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا۔
بانی پاکستان کے زیرِ استعمال جن اشیا کو قومی ورثے کے طور پر محفوظ کیا زیارت ریزیڈنسی کے قریب گورنر ہاؤس اور وزیرِاعلیٰ ہاؤس واقع ہیں جبکہ اس کے گردونواح میں سرکار کی دفتری اور رہائشی عمارتیں ہیں۔پْر فضا سیاحتی مقام ہونے کی وجہ ے ملک کے بیشر حصوں سے لوگ گرمیوں کے موسم میں زیارت کا رخ کرتے ہیں۔جرائم کی تعداد کم ہونے کے باعث یہاں سکیورٹی عملہ بھی معمول سے کم ہوتا ہے۔زیارت بنیادی طور پر پشتونوں کا علاقہ ہے جہاں پر زیادہ تر پشتون قبیلہ کاکڑ آباد ہے۔ یہاں پر اکثر لوگ زراعت اور سیاحت کے پیشے سے وابستہ زیارت کا شمار بلوچستان کے سرسبز ترین علاقوں میں ہوتا ہے ۔دوسرے پھلوں کے ساتھ زیارت کی چیری بھی پورے ملک میں مشہور ہے