بلوچستان کا ایک جزیرہ “استولا” جسے ‘سات پہاڑیوں کا جزیرہ’ بھی کہا جاتا ہے۔

Loading

May be an image of text

اگر قدرت کے حسین نظاروں کا ذکر کریں تو بلوچستان ایسے دلکش مناظر سے مالا مال ہے جہاں قدرت نے انسانی سوچ سے زیادہ حسن بکھیرا ہے۔ لیکن بدقسمتی ہے کہ ہمارے بہت سے سیاحتی مقام لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ ہیں۔ نظر انداز کئے گئے انہی مقامات میں سے ایک بلوچستان کا ایک جزیرہ “استولا” بھی ہے، جسے ‘سات پہاڑیوں کا جزیرہ’ بھی کہا جاتا ہے۔

بلوچستان کے ضلع پسنی سے چالیس کلومیٹر دور اس سحر انگیز جزیرے کو مقامی لوگ “ہفت تلار” بھی کہتے ہیں۔ بلوچستان کا یہ گوہر نایاب آج بھی سیاحوں اور حکام کی توجہ کا منتظر ہے۔ سیاح کسی بھی ملک کے لئے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اور بلوچستان کی خوب صورتی اور مثبت تصویر کو دکھانے کے لئے حکام کو سیاست کے ساتھ ساتھ سیاحت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں