بلوچستان میں کورونا کیسزمیں اضافہ،کوئٹہ اورقلات میں پولیس ٹریننگ سینٹر بند

Loading

بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش ں ظر پولیس کے کوئٹہ اور قلات ٹریننگ سینٹرز بند کردیے گئے اور زیرتربیت جوانوں کو اپنے اپنے اضلاع واپس بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلا میں تیزی آگئی، بلوچستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش ں ظر کوئٹہ اور قلات میں پولیس ٹریننگ سینٹر بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ پولیس ٹریننگ سینٹرز میں زیر تربیت جوانوں کو انتیس مارچ تک اپنے اپنے اضلاع میں واپس بھیج دیا گیا اور جوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ٹیسٹ کراکے انتیس مارچ کو دوبارہ رپورٹ کریں۔ کورونا رپورٹ نہ لانے یا ٹیسٹ نہ کرانے والے ریکروٹس کو ٹریننگ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں