بلوچستان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مہم کا افتتاح کیا

Loading

بلوچستان میں آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے  ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ میں اس مہم کا افتتاح کیا،  اس موقع پر ای او سی کوآرڈینیٹر راشد رزاق بھی موجود تھے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں مختصر بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ بلوچستان کے25اضلاع میں پانچ  روزہ اس مہم کے دوران تقریبا اکیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے لیے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں 8 ہزار242کے قریب ٹیمیں حصہ لینگی۔جن میں 7ہزار443موبائل ٹیمیں 742فکسڈسائٹ  شامل ہیں اس وقت دنیا بھر میں پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پر پولیو وائرس موجود ہے۔ اس سال بلوچستان سے 16پولیو کے کیسز رپورٹ ہوہے ہیں  بلوچستان میں پولیو کاوائرس موجود ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔ کوئٹہ، پشین اور بالخصوص ضلع قلعہ عبداللہ میں بچوں کے لیے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ اب بھی موجود ہے آج سے صوبے کے جن اضلاع میں یہ مہم شروع ہورہی ہے ان میں بارکھان ،بولان،ڈیرہ بگٹی، دکی،ہرنائی،کوئٹہ،پشین،قلعہ عبداللہ،جعفرآباد،جھل مگسی،قلات،خضدار،کوہلو،قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ،لورلائی،مستونگ،موسی خیل،نصیرآباد،شیرانی،سبی،صحبت پور،سوراب،ژوب اور زیارت شامل ہیں اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پولیو کے نئے کیسسز باعث تشویش ہیں جن کی روک تھام کے لیے اسٹریٹیجی کو مزید موثر بنانا ہوگا اور کمی و کوتاہیوں کی نشاندہی کرکے اس کا تدارک کرنا ہوگا اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز مشاورتی عمل کو مزید بہتر بنائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں