بلوچستان میں مہارت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ایسا ہی ایک کامیاب ستارہ باسط علی مینگل نے پاکستان جونیئر لیگ میں شمولیت کرکے اپنا لوہا منوایا ہے۔ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے باسط علی مینگل نے پاکستان جونیئر لیگ میں پہلے میچ میں 54 اور دوسرے میچ میں سینچری بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔۔