پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کوئٹہ، مسلم باغ، چمن، سوئی، مچھ، ڈیرہ بگٹی، سبی، لہڑی، نصیر آباد، بیلہ، اوتھل اور جعفر آباد کے علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کرکے پکا ہوا کھانا، اشیاءخوردونوش ،بستراور دیگر گھریلو اشیاءفراہم کر رہی ہیں۔ذرائع آمدورفت کی جلدبحالی کیلئے سول انتظامیہ اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے شاہراوں اور پلوں کی مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ حب بائی پاس شاہراہ سے بیلہ تک 6ٹریفک منیجمنٹ ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔