استولا کا جزیرہ صوبہ بلوچستان کے شہر پسنی سے چالیس کلو میڑ دور بحیرہ عرب کی خلیج مکران میں واقع ہے۔
اس گم گشتہ جنت تک کا سفر خاصہ طویل ہے، کراچی سے براستہ سڑک پہلے سات گھنٹے کی مسافت طے کرکے پسنی پہنچا جاتا ہے

استولا پر قدم رکھنے کے لیے موٹر بوٹ کے ذریعے مزید تین گھنٹے کی مسافت طے کرنا پڑتی ہے جس کے بعد سیاح یہاں پہنچ پاتے ہیں۔

یہاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والی ایک چھوٹی سی مسجد اور ہندوؤں کے مندر کی باقیات بھی ہییں، اس مسجد کو حضرت خضرؑ سے منسوب کیا جاتا ہے۔
یہ سطح سمندر سے زیادہ سے زیادہ 75 میٹر بلند ہے