بلوچستان میں بلوچ کلچر ڈے آج منایا جا رہا ہے۔۔۔

Loading

تحریر : بامسار بلوچ

الحمراء آرٹس کونسل میں بلوچی کلچر ڈے کے موقع پر ثقافتی رنگوں پر مبنی شاندار  تقریب کا انعقاد - Baaghi TV

(کوئٹہ)بلوچستان2 مارچ کو پاکستان، ایران، افغانستان دبئی مسقط، بحرین،سعودی عرب اور بھارت میں شایان انداز سے منایا جا تا ہے۔ یوں تو ہر قوم کو اپنی ثقافت پہ ناز ہوتا ہے اس دن کو روایتی جذبہ سے مناتے ہیں۔ بلوچ مرد، خواتین اور بچے اپنے روایتی لباس میں ملبوس رنگا رنگ ریلیاں نکالتے ہیں۔ بلوچ کلچر ڈے انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے. خاص طور سے بلوچی طالب علم تقریبات میں‌حصہ لے رہے ہیں آج کا دن بلوچستان کے مختلف شہروں میں بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے کیونکہ آج  ثقافت  کا دن  ہے خوشی کا دن ہے  ۔اس لیے  بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں آج بلوچ کلچر ڈے  کی تقریبات  کا سلسلہ جاری ہے۔اس دن کی مناسبت سے بلوچ ثقافت کے مختلف پہلوؤں اور رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا۔اور بلوچستان سے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا بھر میں آج بلوچ ثقافت کے دن کو بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے ۔اس حوالے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک کے مختلف علاقوں میں رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے  لوگوں نےروایتی بلوچی پگڑی اور روایتی لباس زیب تن کیا ہے۔دھول کی تھاپ پرروایتی رقص اس دن کا خاصہ  ہے۔بلوچ ثقافت دن کی مناسبت سے  زمانہ قدیم میں استعمال ہونے والی اشیاء کی نمائش بھی کی جائے گی ۔دو مارچ بلوچ ثقافت دن کے طور پر گزشتہ کئی سال سے منایا جاتاہے بلوچ یوم ثقافت بلوچستان کے دارا لحکومت کوئٹہ کے علاوہ اسلام آبا د، لاہور،فیصل آباد،ملتان،ساھیوال،ڈیرہ غازی خان اور کراچی میں دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن متنوع بلوچ ثقافت کو سمجھنے اور اجاگر کر نے کے لیے اچھا موقع ہے۔ اس میں بلوچ ادب اور موسیقی بھی مضبوط روایات اور ثقافتی اقدار کا حصہ ہیں۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ امریکی، جرمن اور چند یورپی سفارت خانے بھی بلوچ یوم تقریبات کا انتظام ہوتا ہے۔ بلوچ ثقافت کی عکاسی کی خاطر بلوچ کھانے، لوک گا نے اور رقص و موسیقی کا اہتمام کیا جا تا ہے۔

بلوچستان  شان  پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں