بلوچستان میں برف باری کا سلسلہ جاری ۔۔۔

Loading

کوئٹہ میں برف باری
کوئٹہ میں برف باری

برفباری کے باعث پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا شہر کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

کوئٹہ میں برفباری سنیچر کی دوپہر شروع ہوئی جو کہ وقفے وقفے سے آج (اتوار) بھی جاری ہے۔

کوئٹہ کی طرح بلوچستان کے دیگر شہروں بشمول مستونگ، قلات، زیارت، مسلم باغ، توبہ کاکڑی اور برشور کے علاوہ قلعہ عبداللہ کے بعض مقامات پر برفباری ہوئی ہے۔

راستوں پر برف ہونے کی وجہ سے بڑی شاہراہوں کے علاوہ دیگر رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ کچھ علاقوں میں بجلی اور گیس کی بندش کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

برفباری کی وجہ سے کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق برفباری سے ناصرف زراعت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے بلکہ زیادہ برفباری کی صورت میں زیر زمین پانی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں