بلوچستان ترقی اور امن چاہتا ہے ۔۔۔

Loading

May be an image of 1 person and outdoors

بلوچستان کے علاقے *کھڈان دشت میں مسلح افراد نے روڑ پر تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو آگ لگاکر نذرآتش کردیا، تعمیراتی کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان، اس سلسلے میں علاقہ مکینوں نے اس واقعہ پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشت جو ایک پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ ہے یہاں کے باشندے پہلے ہی بنیادی سہولتوں سے محروم تھے اور اب یہاں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت اور منتخب نمائندوں کی طرف سے جن منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے ان منصوبوں کے سامنے رکاوٹیں ڈالنا عوام دشمنی کے مترادف ہے* *مکینوں نے کہا کہ علاقے کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی تھی کیونکہ جب کسی بھی علاقے میں سڑکیں اور آمدورفت کا ذریعہ نہ ہوں اسکول و تعلیمی ادارے نہ ہوں وہ علاقہ اور عوام کیسے ترقی کرے گا، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ چند عناصر بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے نہ صرف ترقی کے سامنے رکاوٹ بنے ہیں بلکہ بلوچ کو بلوچ کے خلاف اکساکر بھائی کو بھائی کے ساتھ دست و گریباں کیا جارہا ہے، بلوچ قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں بلیدہ میں ایک اسکول نذرآتش کیا گیا کیا یہ عوام دوستی ہے، ہم اپیل کرتے ہیں خدارا ایسی کاروائیوں سے گریز کی جائے کیونکہ اس سے ملک کو بلوچوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، کیا صرف ترقی کرنا دَشْت کے لوگوں کیلئے گناہ کبیرہ ہے ۔اسطرح کے رکاوٹ بننے سے ہم عوام ڈرتے نہیں سامنے ڈٹ کے منہ توڈ جواب دینگے ۔ اب ہم کسی کے پرواہ کر نہیں سکتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں