بلوچستان بیوٹمز یونیورسٹی میں اساتذۀ کرام کےلیےہفت روزہ تربیتی پروگرام (سفرمعلم )کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر 12 کور لیفٹنٹ جنرل آصف غفور تھے ۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے جسے آپ دنیا کو بدلنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے بیوٹمز یونیورسٹی کا دورہ کیا اور تعلیم کے حوالے سے اقدامات اور ان کی اولین ترجیحات میں تعلیم کا فروغ اور نوجوانوں کو آگے لانا لازم قرار دیا ہے۔۔۔