




بلوچستان ضلع مستونگ تحصیل دشت کے سینکڑوں سیلاب متاثرین میں الخیرٹرسٹ ریلیف فاونڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔
ٹھٹھرتی سردی سے بچنے کےلیے سردی پیکج تقسیم کیا گیا۔ ضلع مستونگ میں بیسیوں ایسے دیہات ہے جو کہ سیلاب سے ملیامیٹ ہوچکے ہیں ۔انکے رہائشی اب دور دراز علاقوں میں نقل مکانی کرچکے ہیں اور علاقہ پسماندہ ہونے کی وجہ سے وہ بمشکل اپنے بچوں کےلیے روٹی کا پندوبست کرسکتے ہیں۔ شدید سردی میں ہزاروں متاثرین سائبان سے محروم ہیں۔۔۔