- کھانے سے پہلے ادرک کو نمک اور لیموں کے ساتھ کھائیں۔نہ صرف آپ کو مزہ آئے گا بلکہ یہ کھانے کے ہضم ہونے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
- کھانے پکانے کے دوران ادرک کو باریک باریک کاٹ کر ڈالیں اور چاہیں تو کھانا پیش کرتے وقت ادرک کھانے کے اوپر کاٹ کر چھڑک دیں۔
- ادرک کا رس جلد کی بیماریوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اور ساتھ ہی آپ کے جلد کو نرم وملائم بناتا ہے۔
- ادرک کو تلسی اورشہد کے ساتھ ملاکر استعمال کرنے سے کھانسی اور زکام ختم ہوجاتے ہے۔
ادرک کی چائے میں جسم کو سکون دینے والے اجزا شامل ہوتے ہیں جو اعصابی تناؤ اور پریشانی کی صورت میں آرام دے سکتے ہیں۔ ادرک کی یہ خصوصیت اس کی مہک اور شفا بخش ہونے کے امتزاج کی وجہ سے ہے۔
ادرک ہمارے دماغ کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اورادرک میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ اور بائو اکٹیو کمپاونڈز دماغ میں دائمی سوزش پیدا کرنے والے عوامل کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں جس سے یاداشت بہتر ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ اور دماغی پریشانی کا اثر کم ہوتا ہے اور اس کی ایک وجہ ادرک کی خُوشبو بھی ہے جو دماغ کو راحت دیتی ہے۔ ادرک کی چائے ہمارے ہمارے جسم کو بے شمار بیماریوں سے بچاتی ہے۔ ادرک کی چائے کا استعمال بہت مفید اور فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔