ایکسیڈینٹ کے دوران tetanus کا انجیکشن لگوانا کیوں ضروری ہے ۔۔۔

Loading

آپ نے کبھی غور کیا کہ جب بھی کسی کا ایکسیڈینٹ ہوتا ہے تو یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ tetanus کا انجکشن لگوا لو۔کیا tetanus اتنی خطرناک بیماری ہے؟ کیا tetanus کسی شخص کے پاس جس کو یہ بیماری ہو، کہ پاس اٹھنے بیٹھنے سے بھی ہو جاتی ہے؟ کیا tetanus میں مریض کو دورے بھی پڑتے ہیں؟ tetanus میں انسان کا جبڑا کھل نہیں پاتا ہے ؟ تو آج میں اسی بیماری کے بارے میں بات کروں گا:دراصل tetanus ایک بیکٹریا سے پھیلتی ہے جس کو clostridium tetani کہتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا ہر گندگی والی جگہ پر پایا جاتا ہے۔۔جیسا کہ مٹی ، گرد غبار ، گوبر اور فضلات وغیرہ۔جسم میں داخل کیسے ہوتے ہے ؟یہ بیکٹریا ہمارے جسم میں تب داخل ہوتا ہے جب ہمیں چوٹ لگتی ہے اور جلد پھٹ جاتی ہے۔ یہ بیکٹریا پھٹی ہوئی جلد کے راستے ہمارے جسم میں داخل ہوتا ہے اور کچھ زہر یعنی toxin جسم میں چھوڑتا ہے جو ہمارے جسم کو بہت نقصان پہنچاتا ہے۔اب ہم بات کرتے ہیں کہ کن صورتوں میں ہماری جلد پھٹ جاتی ہے؟1) ایکسیڈینٹ میں2) کہیں زخم ہو3) سڑک پر جسم رگڑ کھانے سے4) جلد جلنے سے5) انجکشن لگانے سے6) تھوک کے ذریعےان سب صورتوں میں یہ بیکٹریا ہمارے جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ ایکسیڈینٹ ہو تو tetanus کا انجکشن لگوائے ۔:یہ وہ بیماری ہے جو ہمارے جبڑوں کو قابو کر لیتی ہے اسی لیے تو tetanus کا دوسرا نام lockjaw ہے۔۔جبڑے بند ہونے کی وجہ سے مریض کچھ کھا بھی نہیں سکتا ہے اور نہ کچھ بول سکتا ہےاس کے علاوہ سانس لینے میں بھی مشکل ہوتی ہےاس بیماری میں مریض ایک بھیانک شکل اختیار کر لیتا ہے جو آپ horror movie میں دیکھتے ہو یعنی مریض کی پوری باڈی اکڑ جاتی ہے جو نیچے تصویر میں دکھائی گئی ہے۔اس کے علاوہ مریض کو دورے بھی پڑتے ہیںبخار بھی ہوتا ہےپسینے بھی آتے ہیںجوڑوں میں درد ہوتا ہےمریض کی پوری باڈی میں بھی درد ہو سکتا ہے۔ویکسینیشن:اس بیماری سے بچنے کا بہترین حل ویکسین لگوانا ہےایک ویکسین جس کو DPT کہتے ہیں۔یہ ویکسین تین بیماریوں سے بچاتی ہے ۔ خناق یعنی diphtheria, کالی کھانسی جس کو عرف عام میں کتا کھانسی بھی کہتے ہیں یعنی pertussis اور tetanus۔۔۔ٹریٹمینٹ:اگرچہ tetanus کا کوئی مکمل علاج موجود نہیں ہے کچھ antibiotics وغیرہ دی جاتی ہیں اور ساتھ کچھ بخار، سوزش وغیرہ کم کرنے والی دوائیاں ۔۔LikeCommentShare

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں