ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کے ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کی جانب سے دیئے گئے الوداعی تقریب سے خطاب

Loading

کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اور ڈی آئی جی نصیر آباد رینج شہاب عظیم لہڑی نے کہا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا ایک حصہ ہے ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ جہاں بھی ہماری پوسٹنگ ہو وہاں کی عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کو یقینی بنایا جائے ہم سب کو عوام کی خدمت کرنے اور ان کے مسائل احسن انداز سے حل کرنے لئے ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں ہماری پوری توجہ خلق خدا کی بلا امتیاز خدمت کرنے پر ہونی چاہیئے پولیس کے جوانوں اور آفیسران نے علاقے میں امن امان کی بحالی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں. اور عوام کو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے اپنی جانوں کی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کیا نصیرآباد کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے آفیسران کی رہنمائی بھی ناقابل فراموش ہیں تبادلہ ہونے والے ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خدمات قابل ستائش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تبادلہ ہونے والے ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کے ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کی جانب سے دیئے گئے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد سلیم کاکڑ، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی، سخی عبدالرؤف لہڑی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما و سابق چئیر مین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی، ایس ایس پی جعفرآباد سید علی آصف شاہ، ایس پی صحبت پور سردار حسن موسیٰ خیل، ایس پی ہائی وے عبدالعزیز سرپرہ، کرنل ایف سی راجہ شکیل انجم،آر او سی ٹی ڈی نصیرآباد اسرار احمد عمرانی، اے ڈی ائی جی پولیس امیر جان مگسی، ڈی ایس پی سٹی ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز گلاب خان شیخ،حاجی صلاح الدین بہرانی،بابو عبدالرحیم اور ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی سکندر سعید عمرانی ممتاز پندرانی۔ پی آر او ٹو ڈی ائی جی نے شرکت کی۔الوداعی تقریب میں کمشنر عابد سلیم قریشی ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی اور میر عبدالغفور لہڑی سمیت دیگر نے ایس ایس پی عرفان بشیر کو روایتی ٹوپی اجرک اور شال کا تحفہ پیش کیا جبکہ کرنل راجہ شکیل انجم نے انھیں یادگار شیلڈ پیش کیا تبادلہ ہونے والے ایس ایس پی نصیرآباد بشیر نے بھی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میں میرے سینیئر آفیسران اور علاقے کے معتبرین نے مکمل حمایت حاصل رہی جنھوں نے ہر مشکل حالت میں میری کاکردگی کو سراہتے ہوئے میری حوصلہ افزائی کی۔مجھے یہاں کی عوام سے جو محبت ملی ہے وہ ناقابل فراموش ہے جیسے ہمیشہ یاد رکھوں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں