وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں بلوچستان کے کچھ اضلاع میں فورجی انٹرنیٹ کی بحالی کا عمل شروع ہوجائے گا، وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بلوچستان میں انٹر نیٹ کی بحالی کے سلسلے میں آج بلوچستان کے کچھ اضلاع کے لئے یوفون اور ٹیلی نار کے ساتھ معاہدوں پہ دستخط ہوئے۔