انسانی دماغ کو کیسے محفوظ اور صحت مند بناسکتے ہیں۔۔۔

Loading

صحت مند اورچاک وچوبند رہنے کیلئے جیسے جسمانی ورزش کی جاتی ہے ویسے ہی اگرہم اپنی دماغی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تواس کو بھی ورزش کرانا ہوگی۔ دماغ کے کمزورہونے کا انتظار کئے بغیر جدید سائنسی تحقیقات کے بعد مرتب کی جانے والی ورزشیں اور خوراک ا پنے معمول میں شامل کرلینا ہی ضروری ہے۔ دماغ کو تندرست رکھنے کے لیے دماغی ورزش ضروری ہے۔ میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی خاتون ماہر کا کہنا ہے کہ دماغ کے مختلف حصوں کو نظر میں رکھتے ہوئے اس کے پٹھوں پر زور ڈال کر دماغی ورزش کیجیے۔ ان میں معمے حل کرنا، نئی زبانیں سیکھنا، موسیقی کے نئے آلات بجانا اور جوکر کے کرتب وغیرہ بھی شامل ہیں۔

دماغ ہمارے وزن کا 6 فیصد حصہ ہے مگر یہ جسم کی ۲۰ فیصد آکسجن، خون اور گلوکوز استعمال کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صحت مند دماغ کے لئے لازمی ہے کہ معدہ کو صحتمند رکھا جا ئے۔ ناقص غذا کااستعمال اور غذا میں بے اعتدالی بھی دماغ کو کمزور کرنے کی وجہ بنتی ہیں۔ تحقیقات نے انکشاف کیا ہے کہ صحتمند دماغ کے لئے بھی اچھی غذااتنی ہی ضروری ہے جتنی پورے انسانی جسم کے لئے۔ سائنس دان بتاتے ہیں کہ صحت مند دماغ انسانی معدہ سے جڑا ہوا ہے۔

دماغ کی شریانوں کو کیسے پھٹننے سے بچایا جائے
ٹینشن پیدا کرنے والے کام نہ کریں
زیادہ غصہ میں کسی سے بات نہ کریں
صدمہ آئے تو زیادہ تسبیح ذکر میں مصروف رہیں
بلاوجہ سوچوں میں مت ڈوبیں
بی پی کو کنٹرول میں رکھنے کےلیئے پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں گوشت کم کھائیں …
ہمیشہ مثبت گمان اور سوچ پوزیٹو رکھیں
کسی بھی مصیبت پریشانی کو اپنے دماغی کیفیت پر ہیوی مت کریں تین سو مرتبہ کثرت سے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم روز پڑھتے رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں