بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ متحرک
اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان کےمسائل پر قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
کمیٹی کا اجلاس آج 3بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
اسپیکر نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی فروری میں قائم کی
خصوصی کمیٹی بلوچستان میں مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز مرتب کرے گی۔
خصوصی کمیٹی میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، شیخ رشید احمد ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری شامل۔
کمیٹی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی خان محمد جمالی، مونس الٰہی ، انجینئرصابر حسین کیم خانی ، محمد اختر مینگل ، احسان اللہ ریکی بھی شرکت کریں گے ۔
نوابزادہ شاہ زین بگٹی ، محمد اسلم بھوتانی، چوہدری محمد برجیس طاہر، سید خورشید احمد شاہ، سید محمود شاہ ،عامر حیدر اعظم خان کمیٹی کا حصہ ہیں۔