آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی پٹی پر بارشوں نے تباہی مچا دی

Loading

آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی پٹی پر شدید بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے۔ کئی علاقوں میں مکانات، سڑکوں اور دیگر تنصیبات اور املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بجلی کی ترسیل بھی منقطع ہو چکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو ساتھ ویلز سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں بھی ایک ڈیم بھر جانے کی وجہ سے عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ہفتے کی سہ پہر تک کم از کم پندرہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی جا چکی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ابھی مزید کچھ دن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں