🌼وقت کےساتھ جوانسان یہ سمجھ جائےکہ تین ہزارروپیہ کی گھڑی پہنیں یا تیس ہزار کی دونوں وقت ایک جیساہی بتائیں گی،ہم اگربزنس کلاس میں سفرکریں یااکانومی کلاس میں منزل پرتومقررہ وقت پرہی پہنچیں گے،کیایہ ضروری ہےکہ ہم Iphone رکھیں تولوگ ہمیں ذہین،مہذب اورسمجھدارمانیں۔
بہت سےانسان ایسے بھی ہیں جن کے پاس قیمتی لباس تو ہوتا ھے مگر انسانیت نہیں ہوتی،امیری صرف دولت کی ہی نہیں ہوتی بلکہ اصل میں وہ انسان امیر ھے جو دوسروں کی مدد کرئے اور کچھ ایسے کام کر جائے جو اسےآگے جا کر فائدہ دیں،اس لئے اپنی اولاد کو مالدار ہونے کی ترغیب نہ دیں ۔
بلکہ ان کویہ بتائیں کہ دولت ہی سب کچھ نہیں ہوتی ان کویہ سکھائیں کہ کس طرح وہ خودخوش رہ سکتےہیں اوردوسروں کوخوشی دے سکتےہیں تاکہ جب وہ بڑےہوں تو چیزوں کی قدرکودیکھیں قیمت کو نہیں۔ انسان کی اصل قیمت اس کااخلاق،برتاؤ،میل جول کا انداز،صلہ رحمی،ہمدردی اوربھائی چارہ ہے۔
نہ کہ اسکی دولت،اپنی زندگی کو کبھی مال و دولت سے نا ناپیں اس کی پیمائش ان دلوں سےکریں جن کو آپ نے چھوا ہےوہ مسکراہٹیں جو آپ نے دوسروں کے چہروں پہ بکھیری ہیں اخلاق کا حسن جس انسان میں آ جائے وہ خالق اور مخلوق دونوں کا محبوب بن جاتا ہے۔۔۔