، وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میرعبدالرؤف رند، بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے لالہ رشید دشتی اور بلوچستان عوامی پارٹی کیچ کے جنرل سیکرٹری میر زبیر رند کے درمیان میرعبدالرؤف رند کے دفتر میں ملاقات

Loading

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر، وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میرعبدالرؤف رند، بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے لالہ رشید دشتی اور بلوچستان عوامی پارٹی کیچ کے جنرل سیکرٹری میر زبیر رند کے درمیان میرعبدالرؤف رند کے دفتر میں ملاقات. ملاقات میں حلقہ PB-47کیچIII کے ان علاقوں کے بارے میں تفصیلی گفتگوکی گئی جن علاقوں کے ترقیاتی اسکیمات حالیہ بجٹ میں شامل ہونے سے رہ گئے ہیں. میرعبدالرؤف رند نے بتایاکہ اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کر کے ان کی توجہ اس جانب دلائ ہے اور تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا ہے، میرعبدالرؤف رند، لالہ رشید دشتی اور میر زبیررند کے مابین ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیاگیاکہ حلقہ کے تمام علاقوں پر یکساں توجہ دی جائے اورکسی بھی علاقہ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی، حالیہ بجٹ میں تمام حلقے کیلئے ترقیاتی اسکیمیں جمع کرائی گئی تھیں مگر کچھ علاقوں کی اسکیمیں بجٹ میں شامل نہیں ہوسکی ہیں، مگر ہماری کوششیں جاری ہیں مل کر ان علاقوں کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ہم اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، معاونت سے ان علاقوں کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے اوران کے ساتھ زیادتی کاازالہ یقینی بنایاجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں