کراچی میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

کراچی میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح ہوگیا۔وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے پبلک پارٹنر شپ کے تحت الیکٹرک بس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائشی بنیاد پر نیٹی جیٹی سمیت سہراب گوٹھ، ایم اے جناح روڈ تک دس بسیں چلائی جائے گی پھر سو بسیں آئیں گی۔ایک اسٹاپ سے دوسرے اسٹاپ تک کرایہ 10 روپے رکھا گیا ہے،اس کا کرایہ پر کلو میٹر 4 روپے ہوگا، سیٹ ٹو سیٹ چلے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سفائر گروپ کی بس مکمل طور پر الیکٹرک بس ہے۔ ہرماہ بسوں کا اضافہ کریں گے، 2017 سے جتنا کام ہونا چاہیے تھا اتنا کام نہیں ہوا، کورونا کی وجہ سے بہت سی چیزیں متاثر ہوئی ہیں۔اویس شاہ نے کہا کہ پرائیویٹ انویسٹر یہاں آئے ہیں، الیکٹرک بس پہلی مرتبہ سندھ میں چلے گی، اس سال کے آخر تک سو الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔ سندھ حکومت کے اپنے بس منصوبوں پر بھی پیشرفت ہوئی ہے۔کراچی میں پیپلزپارٹی حکومت نے ہر شعبے میں بہتر کام کیا ہے۔ بی آرٹی بھی مکمل ہونے جارہا ہے,250 بسز کی ٹریڈنگ میں جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں