سی پیک سے پاکستان کی معیشیت مستحکم ہوگی،علاقائی روابط استوار ہونگے، پاکستانی سفیر برائے چین

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے شنہوا نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط استوار کرنے اور خطے میں خوشحالی لانے میں مددگار ثابت ہوگا اور اس سے پاکستان کی معیشیت مستحکم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے کے دوران ملک صنعتی ، سماجی ،معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے ذریعے سےدور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے بی آر آئی کو ویژنری پراجیکٹ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں