گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی کی تعریف پوری دنیا کررہی ہے

گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے۔ گوادر میں پہاڑوں کے دامن میں بنایا گیا یہ کرکٹ اسٹیڈیم شہر کے حسن کو مزید دوبالا کر رہاہے، اسٹیڈیم بننے سے پہلے یہاں کھنڈرات ہوا کرتے تھے، مگر نوجوانوں نے یہاں 1986 میں چھوٹا سا گرانڈ بنا کر کرکٹ شروع کی تھی۔جیسے جیسے گوادر شہر ترقی کی منزلیں طے کرتا گیا اس جگہ نے کچے میدان سے مکمل اسٹیڈیم کی شکل اختیار کرلی، اب گوادر کے لوگوں کی خواہش ہے کہ یہاں بھی پی ایس ایل کے میچز کروائے جائیں تاکہ لوگوں انٹرنیشنل لیول کی کرکٹ دیکھنے کو ملے۔ گوادر کے اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی متاثر کردیا اور آئی سی سی نے پوری دنیا کو چیلنج دیا تھا کہ کوئی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا ہے تو سامنے آئے۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی سے متاثر ہوگئے جب کہ سوشل میڈیا پر اس اسٹیڈیم کی خوبصورتی کی سب تعریف کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں