کرونا کی نئی لہر زیادہ خطرناک، 61 افراد چل بسے،2315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

بامسار صحت

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 61 افراد چل بسے،2315نئے کیسز رپورٹ ہوئے،۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار351کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 61 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے2 ہزار853مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 656 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار315ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 799ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 96لاکھ3 ہزار865 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 22 ہزار 792 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار978مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ 75 ہزار867مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ61ہزار 823 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار468ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 89 ہزار 362 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار853ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار 819 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار 179ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 ہزار 938 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل529 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار247مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار161 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 322 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

0
LIKE

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں