پاک بحریہ کی قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک بینائن اور نائجر کیلئے امداد

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے بینائن اور ملحقہ ملک نائجر کے قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کو اشیائے خور و نوش پر مشتمل امدادی سامان فراہم کیا گیا۔ یہ تحفہ خصوصی طور پر منعقدہ تقاریب کے دوران دونوں ممالک کے حکام کے سپرد کیا گیا۔ بینائن کی بندرگاہ کوٹونو آمد پر نائجر میں تعینات پاکستانی سفیر نے مقامی حکام کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے دونوں ممالک کے اعلٰی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے حکومت اور امیرالبحر کی جانب سے دونوں ممالک کے عوام کیلئے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ جبکہ میزبان حکام نے امدادی سامان کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ پی این ایس نَصر کی جانب سے منعقدہ عشایے میں دونوں ممالک کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں