آرمی چیف جنرل باجوہ آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے، اہم امور پر سعودی قیادت سے مفصل بات چیت ہوگی

اسلام آباد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آئندہ ہفتے سعودی قیادت بشمول ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مفصل بات چیت کیلئے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

بات چیت میں دونوں ملکوں کیلئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر اس دورے کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں