کوئٹہ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا

کوئٹہ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا، ایک ہی دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہوجانے سے عوام نے سر پکڑ لیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں مرغی کےگوشت کی فی کلو قیمت 290 سے بڑھ کر 320 روپے ہوگئی ہے جبکہ انڈوں کی قیمت میں 10 روپے فی درجن کا اضافہ ہوجانے سے قیمت 140 روپے ہوگئی ہے۔

بکرے کا گوشت 850 روپے فی کلو کی بجائے 11 سے 12 سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ، گائے کا بغیر ہڈی کا گوشت 480 روپے فی کلو کی بجائے 560 سے 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ شہر میں دودھ کی 100 روپے کی بجائے 110 اور دہی 110 کی بجائے 120روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں