وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک سنئیر سیاسی رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کی بھرپور کو ششیں بھی کیں ملک اور صوبے کے لیے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. وزیراعلیٰ نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں